عید الاضحی کا تہوار پر امن ماحول میں گذرا

پٹنہ
مسلمانوں کے دو تہوار اہم ہیں ، ایک عید الفطر اور دوسرا عید الاضحی ، دونوں تہوار کی ابتداء نماز سے ہوتی ھے یہ دونوں تہوار کے موقع پر نماز عیدگاہ میں ھوتی ھے ، لوگ اطمینان و سکون اور وقار کے ساتھ تکبیر پڑھتے ہوئے عیدگاہ جاتے ہیں ، نماز ادا کرتے ہیں ، نماز کے بعد آپسی محبت کا اظہار کرتے ہیں ، گلے ملتے ہیں ، مصافحہ اور معانقہ کرتے ہیں ، پھر تکبیر پڑھتے ہوئے اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں ، ،دونوں تہواروں میں نہ تو کوئی ہو ہنگامہ ہے اور نہ شور شرابہ ، بلکہ پیار و محبت اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ ھے ، ہزاروں برس سے ہمارے ملک میں یہ دونوں تہوار روایتی شان کے ساتھ منائے جاتے ہیں ، اور یہ سلسلہ جاری ھے ، مگر موجودہ وقت میں کچھ غلط عناصر نے ملک میں نفرت کا زہر گھول دیا ھے ، جس کی وجہ سے آپسی میل محبت اور قومی یکجہتی میں خلل واقع ہوا ھے ، مسلمانوں کی مساجد ، مدارس اور قبرستانوں کے خلاف زہر افشانی گئی ، اس سے تہوار بھی بچ نہیں سکے ، ان کے خلاف بھی نفرت کا ماحول قائم کیا گیا ، عید الاضحی مسلمانوں کا اہم تہوار ھے ، اس کے خلاف بھی ماحول بگاڑنے کی کوشش کی گئی ، لوگ خوف و دہشت میں تھے ، اسی درمیان 10/ جولائی کو عید الاضحی کا تہوار آیا ، پورے ملک میں روایتی شان کے ساتھ عید الاضحی کا تہوار منایا گیا ، مسلمانوں نے امن و شانتی کے ماحول میں عید گاہوں میں نماز اداکی ، قربانی کی ، اللہ کا فضل و شکر ھے کہ کل عید الاضحی کا پہلا دن گذر گیا ، تہوار امن و شانتی کے ماحول روایتی شان کے ساتھ منایا گیا ، تریپورہ کو چھوڑ کر کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ھے ، یہ اللہ کا شکر ہے۔

بہار میں بھی عید الاضحی کا تہوار پر امن ماحول میں شروع ھوا ، اللہ کا فضل و شکر ھے کہ کل عید الاضحی کا پہلا دن خوشگوار ماحول میں گذرا، لوگوں نے پرامن ماحول میں عید گاہوں میں عید الاضحی کی نماز ادا کی ، قربانی کی ، کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے
میں نے عید الاضحی کی نماز اپنے گاؤں میں ادا کی ، جو دوگھرا کے نام سے موسوم ھے ، یہ دربھنگہ ضلع کے جالہ تھانہ میں واقع ھے ، جالہ مشہور اور بڑی بستیوں ہے ، اسی کے قریب موضع دوگھرا ھے ، یہ بھی علمی گاؤں ہے ، اللہ تعالی نے اس پورے علاقے کو علم و فضل سے نوازا ھے ، اس کے گردو نواح میں مسلمانوں کی بڑی ابادی ھے ، اس پورے علاقے میں عید الاضحی کا تہوار روایتی شان اور پرامن ماحول میں منایا گیا ،
بہار میں حکومت بہار نے ماحول کو پرامن رکھنے میں ہمیشہ اہم رول ادا کیا ھے ، اس لئے یہاں دوسرے صوبوں کے مقابلہ میں ماحول غنیمت رھتا ھے ، تہواروں کے موقع پر حکومت کی نظر اور سخت ہو جاتی ھے ، اس مرتبہ عید الاضحی کے موقع پر بھی یہ دیکھنے کو ملا ، اس طرح بہار کے رھنے والے اور حکومت بہار قابل مبارکباد ہیں کہ امن و شانتی کے ماحول میں عید الاضحی کا پہلا دن گذرا ، اللہ تعالی بقیہ دنوں کو بھی اچھی طرح گذار دے ،
یقینا نصیحتوں کا اثر ھوتا ھے ، ہر طرف سے اعلان کیا گیا کہ قربانی کرتے وقت ہوئے نہ تو ویڈیو گرافی کی جائے اور نہ واٹس ایپ وغیرہ پر وائرل کیا جائے ، اس کا اثر اچھا پڑا ،اور ایسا کوئی پوسٹ دیکھنے کو نہیں ملا ،
عیدالاضحی کے موقع پر ملک کے تمام لوگوں کو بالخصوص مسلمانوں کو بہت بہت مبارکباد ، اللہ تعالی پیار و محبت کا ماحول قائم رکھے اور ہر سال اسی طرح پیار و محبت اور امن و شانتی کا پیغام لے کر آئے

(مولانا ڈاکٹر) ابوالکلام قاسمی شمسی