چیف اکرام الدین کا بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے پر اظہار افسوس

  • تباہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر میں سوار دو میجرز سمیت چھ اہلکار شہید ہوگئے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں دو پائلٹس سمیت چھ فوجی اہلکار شہید ہوئے یاد رہے کہ حادثہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہرنائی کے قریب خوست کے علاقے میں پیش آیا یہ فوجی ہیلی کاپٹر ایک مشن پر تھا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام چھ فوجی اہلکار شہید ہوئے یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد کے علاوہ نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحید، سپائی محمد عمران اور سپائی شعیب شامل ہیں۔اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید فوجی جوانوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گڑی میں ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ شریک ہیں اللہ تبارک و تعالی شہدا کی مغفرت فرمائے۔آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے