- ایک ریٹائر فوجی سکندر منصوری کی عظیم الشان استقبالیہ تقریب میں علماء کا اظہارِ خیال
جلگاؤں/مہاراشٹر: 06؍اگست
جوانوں اِس وقت دیش کو تمہاری سخت ضرورت ھے ، دیش کی سرحدوں پر بھی آتنک گھسپٹھ بڑھ گیا اور اس سے زیادہ دیش کے اندر آتنک بڑھ گیا ھے ، نفرتیں پھیلا دی گئی ھے ، سیاسی آتنکواد بڑھ گیا ، سیاسی آتنکيوں , اور کُرسی اقتدار کے کے لالچیوں نے کشمیر سے کنیا کماری اور ھندو مُسلم کو بانٹنے کا کام کیا ھے ، منی پور جل رہا ھے , ہریانہ میوات میں کھلے عام گولیاں چل رھی ھے ،زندہ انسانوں کو جلایا جا رہا ھے ، بیٹیوں کو ننگا گھمایا جا رہا ھے ، اور گینگ ریپ کیا جا رہا ھے ، اصل مدعوں سے دھیان ہٹانے کی ناپاک کوشش کرتے ہوئے مُلک میں صرف اور صرف ھندو مُسلم ، مندر مسجد کی گھٹیا قسم کی ناپاک حرکت کی جا رہی ھے ، ٹرین میں محافظ خود قاتل بن کر چن چن کر داڑھی ٹوپی دیکھ کر مار رھے ھیں ، اقلیت کہیں بھی محفوظ نہیں ، وردی میں بھی آتنک تعصّب اور نفرت پھیل گئی ھے ، ایسے وقت میں اب مُلک کو بچانے کی سخت ضرورت ھے ، آو ٔمیدان میں اب بارڈر سرحد سے زیادہ گلی محلے گاؤں گاؤں میں آپ کی ضرورت ھے ، سنو بورڈر پر پاکستان چین سے گھس پیٹھ اور آتنک کرنے والوں سے بڑے آتنک وادی اِس وقت کُرسی اقتدار پر بیٹھ مُلک کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھ کر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہوئے اور نفرت کو بڑھاوا دینے والے لوگ ہیں اور یہی مُلک کے اصل غدار ھیں جو خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، بھگوا آتنک وادی ننگا ناچ رہے ہیں ، کھلے عام پولیس کی موجودگی میں گولیاں چلا رہے ہیں اور بے قصور معصوم لوگوں کو جلا رھے ھیں بیدردی سے قتل کر رھے ھیں ایسے وقت میں جوانو اِس دیش کو تمہاری سخت ضرورت ھے ،ساری عیاشی نشہ چھوڑ کر مُلک اور مانوتا کے خدمت میں لگ جاؤ ، بچالو اپنے پیارے مُلک کو اِن نفرت پھیلانے والے آتنک وادیوں سے جو یکتا امن وامان شانتی کے دُشمن ہیں اور مُلک کے یہی اصل غدار ھیں کیوں کہ یہ مُلک نفرتوں پر نہ چل سکتا ھے نہ بچ سکتا ہے ، ایسے بہت ھی اہم ترین خیالات اور نظریات جمعیت علماء ضلع جلگاؤں کے صدر مفتی محمد ھارون ندوی نے اپنے تفصیلی بےباک بیان میں فرمایا ۔
یہ پروگرام سکندر پنجاری جو ۲۰ سال تک مُلک کی سرحدوں پر دشمنوں سے لڑتے رہے اور اس دیش کی حفاظت کرتے ہوئے ریٹائر ہوئے ہیں اُن کے اعزاز استقبال میں پاچورہ شھر کے مچھلی بازار چوک میں عبد الکریم سالار صاحب کی صدارت میں منعقد کیا گیا تھا ،جِس میں جلگاؤں سے جناب اعجاز ملک صاحب ،ھارون بشیر سر ، منصوری برادری کے ضلع صدر اختر پینجاری ،شھر سے خلیل دادا دیشمکھ ، کانگریس نیتا سچن سوموانشی ،امول شندے سر ، اِن تمام نے بھی مختصر مختصر ھندو مُسلم ایکتا پر اپنے خیالات پیش کئے ، اجلاس کے صدر سالار صاحب نے بھی مفتی صاحب کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مختصر مگر امن وامان شانتی اور جوانوں کو ہر قسم کے نشه سے دُور رھنے کی نصیحت کی اور کہا کہ فوج میں آو اور مُلک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے مُلک کی خدمت میں آگے بڑھو ، اعجاز ملک نے بھی مختصر مگر جوانوں کو عمدہ عمدہ نصیحتیں کی ، آخیر میں شھر کی تمام ھندو مُسلم برادریوں کی جانب سے سکندر پنجاري کا زوردار ستکار و سمّان کیا ، مفتی صاحب نے اور تمام مہمانوں نے پروگرم کو سجانے والے تمام جوانوں ذمےداروں کو خوب دعائیں دیں اور اُن کے اِس کام کو سراہا ۔ یہ پروگرام ایک تاریخی کامیاب پروگرام بن گیا ۔