نیشنل ٹیچرس ایوارڈ سے حکومت ہند نوازے گی آسیہ فاروقی کو

آسیہ فاروقی کو حکومت ہند کی جانب سے قومی اساتزہ ایوارڈ سے پانچ ستمبر دہلی میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)پراٸمری اسکول استی شہر فتح پور کی معلمہ آسیہ فاروقی کو درس و تدریس کی انکی مجموعی خدمات پر حکومت ہند نے قومی اساتزہ ایوارڈ سے پانچ ستمبر دہلی میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔
آسیہ فاروقی نے گزشتہ پندرہ برس میں مسلسل کوشش کی ہے اور اسکول کو مثالی بنایا ہے۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ اسکول میں ایک ٹیچر ہونے کے باوجود اچھی انتظامی صلاحیت کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انکے اسکول میں کمپیوٹر اور کھیل کود کے زریعۓ تعلیم، کتب خانہ پروجیکٹر وغیرہ سے بچوں کومعاری تعلیم دی جا رہی ہے۔ انکی کاوشوں سے آج فتح پور شہر کا یہ سرکاری اسکول کانونٹ طرز کا اسکول مانا جاتا ہے۔ 2021 میں اسی لگن اور محنت کے سبب حکومت اترپردیش نے اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ سے وزیر اعلیٰ اترپردیش نواز چکے ہیں۔ آسیہ فاروقی کے اس کارہائے نمایاں کے لیے نیشنل اسٹیٹ ایوارڈی ٹیچرس اترپردیش کے جنرل سیکرٹری و اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش کے ریاستی صدر عدیل منصوری نے انکو مبارک باد پیش کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے زریعےانکا اور صوبائی سطح کے کچھ اچھا کام کرنے والے اساتذہ کو اعزاز دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے