مولانا سہیل احمد ندوی کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان: کاروان ادب

حاجی پور (پریس ریلیز/25جولایی)
امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے نائب ناظم مولانا سہیل احمد ندوی جو یو سی سی کی مہم پر کٹک کے سفر پر تھے وہیں ظہر کی نماز کے دوران حالت سجدہ میں جان جان آفریں کے سپرد کر دی – اناللہ وانا الیہ راجعون مولانا موصوف کے اچانک انتقال پر کاروان ادب کے صدر مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی اور جنرل سیکرٹری انوارالحسن وسطوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا سہیل احمد ندوی کا انتقال امارت شرعیہ کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے مولانا موصوف نے تقریباً ربع صدی سے امارت شرعیہ کے نائب ناظم کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے فی الحال وہ مولانا سجاد میموریل ہاسپٹل ،مولانا منت اللہ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور دارالعلوم السلامیہ کی اہم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے،مولانا بڑی ہمت اور حوصلے کے انسان تھے اور نا مساعد حالات میں بھی حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے مرحوم ایک مجاہد آزادی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ،خدا سے دعاء ہے کہ اللّٰہ مرحوم کی خدمات کو قبول فرماکر انہیں جنت میں جگہ دے ۔ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور امارت شرعیہ کو ان کا بدل عطا فرمائے ۔کاروان ادب کے جن ذمہ داروں نے مولانا کے انتقال پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے ان میں محمد ظہیر الدین نوری،نسیم الدین صدیقی ایڈووکیٹ ،سید مصباح الدین احمد،مولانا قمر عالم ندوی،ماسٹر عظیم الدین انصاری ،ڈاکٹر ذاکر حسین ،شاہنواز عطا،عبدالرحیم برہولیاوی ،پروفیسر واعظ الحق ،پروفیسر حسن رضا،ارشد ندوی،ماسٹر عبدالقادر ،صد رعالم ندوی ،مولانا نظر الہدیٰ قاسمی ،ڈاکٹر عارف حسن وسطوی ،ڈاکٹر لطیف احمد خان ،ڈاکٹر منظور حسن اور قمر اعظم صدیقی کے نام شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے