زوجین کا رشتہ قرآن کی روشنی میں

درحقیقت زوجین کا یہ رشتہ ذمہ داریوں کی تقسیم کا معاملہ ہے۔ اس میں کسی ایک کو مکمل قصور وار ٹھہرانا حماقت ہے۔ انسان خطا کا پتلا ہے اور انسان کا نام ہی نسیان سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب اس کی فطرت میں بھلکّڑ پن اور غلطیاں کرنا موجود ہے۔

ہنستی، مسکراتی اور خوشحال زندگی

ہنستی، مسکراتی اور خوشحال زندگی کے لیے شوہر اور بیوی دونوں کو چاہیے کہ اپنی زندگی کے اسرار کی حفاظت کریں۔ نہ بیوی اپنے شوہر کے رازوں کو کسی کے سامنے اِفشا کرے، اسی طرح مرد بھی مثلاً اپنے دوستوں میں، کسی کلب یا دعوت میں اپنی بیوی سے متعلق باتوں کو بیان نہ کرے۔ آپ ان باتوں کا مکمل خیال رکھیے اور راز اور ذاتی باتوں کی حفاظت کیجئے تاکہ ان شاء اللہ آپ کی زندگی مستحکم اور شیریں ہوسکے۔