بچہ چوری کو لے کر افواہوں کا بازار گرم

جالے/سنگھوارہ: مقامی بلاک جالے اور سنگھوارہ حلقہ میں بچہ چوری کو لے کر آئے دن موصول خبروں کے درمیان عوام ڈرا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز جالے پنچایت کے مقامی بازار میں ایک ضعیف شخص کو شک کی بنیاد پر زدوکوب کیے جانے کی خبر ملی ہے۔ دوسری خبر ڈھریا گاؤں سے آئی ہے جہاں ایک خاتون کو شک کی بنیاد پر پہلے پکڑا گیا بعد میں چھوڑ دیا گیا۔ ڈر کا یہ عالم ہے کہ سرکاری اسکول میں بچوں کی تعداد روز بروز گھٹتی جارہی ہے۔ وجہ پوچھے جانے پر اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ سرپرستوں نے بچہ چوری کے واقعات کے مد نظر انہیں اسکول نہیں بھیج رہے ہیں۔ حق یہ ہے کہ بچہ چوری کے واقعات کی خبر میں سچائی نہ کہ برابر ہے اور افوا زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے