اپنے حقیقی رب کو پہچاننا اور اُس کے آگے مکمل طور پر سرنڈر ہوجانا ہی اصل کامیابی ہے: شاکر شیخ

  • جماعت اسلامی ہند ممبئی کے مختلف علاقوں میں برادرانِ وطن کے ساتھ افطار منایا گیا ؛ جوگیشوری اور چیتا کیمپ میں بڑے پیمانے پر برادرانِ وطن نے کی شرکت

جماعت اسلامی ہند رمضان المبارک میں ایک خصوصی سرگرمی برادرانِ وطن کے ساتھ افطار کا نظم کرتی ہے ۔تاکہ اُن تک روزہ کی اہمیت، افادیت اور مقصد کے حوالے سے رہنمائی کی جائے۔ لہٰذا مختلف مقامات اس خاص سرگرمی کو باضابطگی سے انجام دینے کی حتی المقدور کوشش کرتے ہیں۔ ممبئی کے شہر جوگیشوری ( 18 اپریل) اور چیتا کیمپ (17 اپریل) نے بھی پچھلے دنوں برادرانِ وطن کے ساتھ افطار پارٹی منعقد کی ۔دونوں ہی مقامات پر شاکر شیخ (سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر) نے شرکت کی اور شرکا سے مخاطب ہوکر روزہ کے مقصد اور اُس کے ذریعے حاصل کیا جانا قُربِ الٰہی پر اپنی بات رکھی۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایا کہ روزہ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے ۔ اللّٰہ تعالیٰ قیامت میں کچھ خصوصی افراد کو جنّت میں باب الریان سے داخل کرے گا، یعنی یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے روزہ کی عبادت کے ذریعے اپنے پالنہار (پروردگار) کو راضی کروایا۔
افطار سے پہلے سیشنز رکھے گئے جس میں شرکا نے بھی روزہ کے متعلق مختلف سوالات پوچھے ۔سوالات روزہ پر اور اسلامی عقائد کے حوالے سے بھی تھے جن کا تسلّی بخش جواب دیا گیا ۔تمام ہی لوگوں نے جماعت اسلامی کی اس سرگرمی کو مختلف مذاھب کے لوگوں میں قریب آنے اور آپسی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا ذریعہ بتایا۔تمام نے ہر سال ایسی نشستیں منعقد کرنے پر زور دیا۔چیتا کیمپ سے ابو الحسن اور جوگیشوری سے صادق شیخ جماعت اسلامی ہند کے مقامی ذمّے داران نے رسمِ شکریہ ادا کیے اور پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے